Tree Sap,Tree Resin, Latex,

  💦 🌳 ہزار ہا شجر مائع دار راہ میں ہیں 🌳 💦 🌲

pin tree



       ہمارے نظامِ شمسی میں زمین وہ واحد سیارہ جس نے زندگی کے بے شمار رنگوں کو  پنپنے کا موقع دیا ہے. ان تمام رنگوں کی رنگینیاں برقرار رکھنے میں ہزار ہا شجر سایہ دار, پھل دار اور مائع دار کا کردار بے مثال رہا یے, اگر تمام جانداروں میں سے  کسی کو سخاوت میں عظیم مرتبہ حاصل ہو سکتا ہے تو صیح معنوں میں یہی مختلف النوع درخت ہیں,جو اپنے جسم کے ہر حصے سے سے دوسرے جانداروں کو صدیوں سے بیش بہا چیزیں فراہم کرتے آرہے ہیں اور ان ہی چیزوں میں سے ایک  ان کے تن سے رِستے مختلف اقسام کے رس بھی ہیں.


🌳 درخت کا رس  Tree Sap

تمام ہی اقسام کے درخت اپنے اندر ایک عنبری رنگت کا بے حد پتلا اور نیم شفاف رس یا عرق تیار کرتے ہیں, جسے ساپ sap کہاجاتا ہے. یہ پتلا رس sap درخت کے دو قسم کے خلیوں زائیلم  xylem اور فلوئم phloem  کے اندر میں پایا جاتا ہے.یہ دونوں نباتاتی خلیے درخت کے تمام حصوں تک اس رس sap , جس میں پانی اور غذائی اجزا کے ساتھ ساتھ  ہارمونز , شوگر اور دیگر اہم معدنیات منتقل کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں. فلوئم phloem خلیوں کے  sap میں پانی کے علاوہ ہارمون, شوگر, اور دوسری معدنی اجزا پر مشتمل ہوتا ہے اور زائیلم  xylem  ککے عرق sap  میں پانی معدنی اجزا کے ساتھ ساتھ ہارمونز اور دیگر غذائی اجزا شامل ہوتے ہیں. 


درخت دو طرح پتلے رس sap کو اپنے استعمال میں لاتے ہیں. ایک تو درخت اپنی جڑوں کے ذریعے زمین کی مٹی سے  پانی سے لیتے ہیں اور اسے اپنے تنے میں منتقل کرتے ہیں اور پھر اس طرح تیار ہوتے sap کو اپنے پتوں میں موجود باریک ننھے مساموں یا سوراخوں stomata سے باہر ہوا میں خارج کر دیتے ہیں, دوسرے طریقے میں درخت اپنے پتوں میں بھرے sap کو نیچے اپنے ہر حصے میں منتقل کرتے ہیں کیونکہ اس رس میں ان کی خوراک شوگر کی صورت شامل ہو چکی ہوتی ہے, جو  فوٹو سینتھیسسز کے عمل کے نتیجے میں پتوں میں تیار ہوتی ہے. 


درختوں کے پتلے رس میں زیادہ تر مٹھاس ہوتی ہے اور مٹھاس کا کون دیوانہ نہیں ہےلیکن بعض درخت کڑوا اور زہریلا رس بھی رکھتے ہیں. میٹھے پتلے رس sap کا تجارتی استعمال بھی کیا جاتا ہے. میپل کے درخت کے میٹھے رس sap سے میپل سیرپ تیار کیا جاتا ہے اور یہ سیرپ دنیا بھر میں اپنی فرحت بخش مٹھاس کی وجہ سے بے حد مقبول ہے. کینیڈا دنیا کو 80 فیصد تک اپنے درختوں سے تیار کی گئی میپل مٹھاس سے نوازتا ہے. گنے یا شوگر کین میں بھی بڑی مقدار میں میٹھے رس sap سے بھرا ہوتا ہے جسے شوگر ملز میں پراسس کر  Molasses حاصل کیا جاتا ہے, جس سے  سب کا منہ میٹھا کرنے والی چینی تیار کی جاتی ہے. 

Tree RESIN



🌳 درخت کی گوند   Tree Resin 

بعض درختوں کے تنے سے جیسے pine, fir,  cedar سے

 چپچپا اور گہری رنگت کا گاڑھا و سخت مائع  خارج ہوتا ہے   جو درخت کی گوند Resin ہوتی ہے,یہ پتلے رس sap سے مختلف ہوتی ہے,  یہ گوند عموماً  گاڑھی چپچپی اور سخت ہوتی ہے جبکہ درختوں سے نکلتا رس sap پتلا دودھیا یا زردی مائل ہوتا ہے. یہ خارج بھی ہو کر ہوا لگنے پر درخت کی باہری سطح پر جم جاتا ہے.جب درخت کی چھال پر کٹ یا گھاؤ لگتا ہے تو  درخت کی گوند باہر رسنے لگتی ہے اور سوکھ کر اس کٹ والی جگہ کو بند کردیتی ہے اس طور درخت کٹ لگنے والی جگہ سے بیکٹریا یا انفیکشنز سے خود کو محفوظ کر لیتا ہے.


 گوند درختوں میں جمع ہوئے مرکبات کے باہر آنے سے بنتی ہے کچھ گوند تو  بہترین کیمیائی خصوصیات رکھتیں ہیں.اسی بنا پر ان کا استعمال صنعتی و تجارتی سطح پر کیا جاتا ہے. کچھ قسموں کی گوند میں بڑی مقدار میں تیزاب resin acids بھی شامل ہوتا ہے. کیمیائی طریقوں سے گوند میں موجود مختلف اجزا کو ایک دوسرے سے علیحدہ بھی کیا جاتا ہے. گاڑھا اور چپچپا مادہ یا گوند Resin کئی قسم کی مصنوعات کی تیاری میں جیسے سیاہی, وارنش , پرفیومز اور دیگر تجارتی مصنوعات میں عام استعمال کیا جاتا ہے.

Tree Resin



🌳 درخت کی قدرتی ربڑ  Latex

درخت  سے خارَج ہونے والے مائع مادوں میں ایک لچکدار مادہ قدرتی ربڑ یا لیٹکس latex بھی کہلاتا ہے, جس کی رنگت دودھیا ہوتی ہے اور یہ عام درختوں کے رسنےپتلے  مائع  sap اور گوند resin سے مختلف و منفرد خصوصیات رکھتا ہے. برازیل کے درخت hevea tree سے سب سے زیادہ لیٹیکس latex حاصل ہوتی ہے گو کہ اس درخت کا آبائی وطن کولمبس کی دریافت جنوبی امریکہ ہے لیکن اب یہ جنوبی مشرقی ایشیا میں بھی بڑی تعداد میں ملتا ہے, اسی کے رس sap  سے ربڑ بنائی جاتی ہے. درختوں سے نکلتی لیٹیکس  Latex میں تیس فیصد قدرتی ربڑ ہوتی ہے. پہلے اسی لیٹیکس سے چیونگم  بنانے کے لئے ایک جز chicle حاصل کیا جاتا رہا ہے جو کسی عقیدتمند کے دماغ کی طرح صبح سے شام تک چبائے پر بھی کسی طور گھلتا و کھلتا نہیں تھا. 

Latex



قدرتی ربڑ یا لیٹیکس Latex کا استعمال طبی جراحی دستانے, اسٹیتھواسکوپ کی لچکدار ٹیوبز , الاسٹک پٹیاں اور دیگر مصنوعات  کی تیاری میں کیا جاتا ہے.   

 

 سلمان رضا


Post a Comment

أحدث أقدم