Chukandar Ka Halwa Recipe In Urdu
- تیاری کا مکمل وقت - 15 منٹ
- پکانے کا وقت - 30 منٹ
- کتنے لوگوں کیلئے ہے - 4 افراد
Ingredients - اجزاء
- چقندر ایک کلو
- دودھ ایک کلو
- کھویا ایک کپ
- چینی دو کپ
- چھوٹی الائچی 5 عدد
- کیوڑہ چند قطرے
- چاندی کے ورق دو عدد
- گھی ایک کپ
- بادام،پستے،اخروٹ کی گری حسب پسند
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
- چقندروں کو چھیل کر کدوکش کر لیں۔
- ان چقندروں کو کسی برتن میں ڈھانپے بغیر 20 منٹ تک اتنے پانی میں اُبالیں کہ وہ گل جائیں۔گل جائیں تو پانی نتھار کر الگ رکھ لیں۔
- کسی دیگچی میں گھی گرم کرکے الائچی تڑکائیں۔
- اب اس میں اُبلے ہوئے چقندر ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور پھر دودھ شامل کر دیں۔
- ایک اُبال آنے پر آنچ ہلکی کرکے چینی بھی ڈال دیں اور چمچہ مسلسل چلاتے رہیں۔
- جب دودھ اور پانی خشک ہو جائے تو مسلا ہوا کھویا،ڈال کر مزید بھونیں۔
- اب کیوڑہ اور بادام،پستے،اخروٹ کی گری ڈال دیں۔
- پلیٹ میں نکال کر اوپر چاندی کے ورق لگا دیں۔
- لیجیے مزیدار حلوہ تیار ہو گیا ہے۔
إرسال تعليق